سپریم کورٹ، قتل کے ملزم فرید کی سزا کے خلاف دائر اپیل خارج ، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

منگل 29 ستمبر 2020 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم فرید کی سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قتل کے ملزم فرید کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ڈاکٹر نے بھی کہا ہے کہ مقتول کے جسم پر کوئی زخم نہیں ہے، اس کیس میں چار لوگ معلوم اور دو لوگ نامعلوم ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ غلام محمد کو کس نے مارا ہی کیس کے دو نامعلوم بعد میں سامنے کیوں نہیں آئی سزا کتنوں کو دی گئی ہی اٹوپسی کس ڈاکٹر نے بنائی ہی لگتا ہے مقتول کو کئی لوگوں نے مارا ہے، ہم عدالت میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ایک دوسرے سے سیکھنے اور مدد کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، معاملہ کا آئی ویٹنس اور گواہ بھی موجود ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ر کھتے ہوئے ملزم فرید کی سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ملزم فرید کو غلام محمد کے قتل کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں