تھانہ بنی گالہ پولیس کا ڈکیت گینگز کیخلاف بڑا کریک ڈاون،10ملزمان گرفتار

ملزمان سے اسلحہ،موبائل فون، نقدی،موٹرسائیکل برآمد،آئی جی اسلام آباد کا بنی گالہ پولیس ٹیموں کے لئے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:36

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تھانہ بنی گالہ پولیس کا ڈکیت گینگز کے خلاف بڑا کریک ڈاون، منصور ماربل فیکٹری نیو مل اورملوٹ روڈ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی وارداتیں ٹریس، دوڈکیت گینگز کے 10ملزمان گرفتار، اسلحہ،موبائل فون، نقدی،موٹرسائیکل برآمد۔آئی جی اسلام آباد کا بنی گالہ پولیس ٹیموں کے لئے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی محمد عمر خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے لئے ڈی ایس پی اقبال خا ن کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ بنی گا لاسید عاصم غفار زید ی ، سب انسپکٹر خر م اسلم ، اے ایس آئیز منیر احمد ، تنویر احمد ، محمد یو نس اور محمد احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پو لیس ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوئے دوڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گینگ نمبر 1کے ملزمان میں محمد یوسف،امیر زمان،مسعود خان،افتخار،بہار علی اور مدثر خان شامل ہیں جنہوں نے نیومل میں منصور ماربل فیکٹری پر ڈکیتی کی ورادات کی تھی ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل برآمد کرلیا گیا،ملزم یوسف خان موبائل فونز کے IMEIنمبرز تبدیل کرواتاتھا جبکہ ملزمان افتخار علی،بہار،مسعود اور مدثر ڈکیت ساتھیوں کے سہولت کار تھے اور ڈکیت ساتھیوں کو موٹرسائیکل،اسلحہ فراہم کرکے جائے واردات کی نشاندہی کرتے تھے ،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، دوسرا ڈکیت گینگ ملوٹ روڈ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے، ملزمان میں عبدالوہاب،عدنان فاروق،محسن علی اور حماد علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد، کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے بنی گالہ پولیس ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں