سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت ،پی اے سی کا اجلاس احتجاجاً ملتوی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میںسیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت احتجاجا ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے پی اے سی کو نظر انداز کرنے کا وطیرہ بنالیا ہے،سیکرٹری داخلہ نہیں آتے تو ہم اجلاس نہیں کرینگے۔نوید قمر نے اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کردیا ۔یاد رہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں میں بے قاعدگیو ں کی جانچ پڑتال کی جانا تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں