وزارتِ انسانی حقوق نے صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم اور ہیلپ لائن 1099 کا اجراء کر دیا

بچوں اور خواتین کا ریپ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے، وفاقی وزیر شیریں مزاری کا تقریب سے خطاب

بدھ 25 نومبر 2020 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزارتِ انسانی حقوق نے صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم اور ہیلپ لائن 1099 کا اجراء کر دیا ہے۔تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بچوں اور خواتین کا ریپ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام صنفی بنیادوں پر تشدد اور1099 ایپ کا اجراء کر دیا گیا،صنفی بنیاد پر تشدد کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے بدسلوکی کی رپورٹ کیلئے 1099 کا اجرا کیا گیا ہے، دسمبر کے پہلے ہفتے سے یہ ایپ گوگل پلے اسٹور میں ڈاون لوڈ کے لیے دستیاب ہو گی،یہ ایپ اقوام متحدہ کی خواتین کی مشاورت اور مدد سے تیار کی گئی ہے، اس ایپ کو ڈاون لوڈ کر کے اس پر اکاونٹ بنایا جائے گا شکایت کیلئے سرخ اور سبز دو بٹن کی آپشن دی جائے گی ایمرجنسی میں سرخ بٹن پر کلک کرنا ہو گا جبکہ تفصیلی شکایت کے لیے سبز بٹن پر کلک کر کے تمام تفصیلات دینا ہو گی. وفاقی وزیر شیریں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس 16 روزہ مہم اور ایپ کے اجراء سے نہ صرف خواتین میں اپنے حقوق کے بارے میں شعور بڑھے گا بلکہ صنف پر مبنی تشدد اور بچوں سے بدسلوکی سے متعلق خطرناک اعداد و شمار میں بھی کمی آنا شروع ہو گی. انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور خواتین کا ریپ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں