اپوزیشن نے جلسے کیے تو منتظمین اور قائدین پر مقدمہ کریں گے، وفاقی حکومت کااعلان

بدھ 25 نومبر 2020 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے روکنے کیلئے پابندیاں سخت کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ کورونا صورت حال میں سینیٹ یا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، جس کے باعث اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنیکیلیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔شبلی فرازکاکہنا تھاکہ جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈالنے پرقانونی ایکشن ہوگا، پشاور جلسی دیکھ کر اپوزیشن کو دوسرے جلسے منسوخ کرنے چاہیے تھے، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کا شرکت نہ کرناغیر ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں