کوسوو پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر فروغ دینا چاہتا ہے،الیر ڈوگولی
پاکستان اپنی متعدد مصنوعات کوسوو کو برآمد کرسکتا ہے، سردار یاسر الیاس خان
بدھ 20 جنوری 2021 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوسوو نے بہت سے ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رکھے ہیں لہذا کوسوو کے ساتھ تجارتی تعاون فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدات کیلئے امریکہ، کینیڈا، یورپی یونین، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوسوو اپنے بند صنعتی یونٹوں کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے لہذا پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ کوسوو کے بند صنعتی یونٹس کو حاصل کر کے اور ان کو بحال کر کے یورپ کے بہت سے ممالک کی طرف اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسوو پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار زیادہ اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوسوو اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے نجی شعبوں کے مابین باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ کوسوو پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئے ابھی تک ایک غیر معروف مارکیٹ ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کے باضابطہ تبادلہ کرنے اور بی ٹو بی میٹنگز کا انعقاد کرنے میں تعاون کریں جس سے باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور پاکستان کوسوو کو ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکلز، سرجیکل آلات، آئی ٹی مصنوعات اور سروسز، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات، پھل اور سبزیاں سمیت متعدد مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسوو زیادہ تر یورپ سے درآمدات کرتا ہے جبکہ وہ پاکستان سے سستے داموں اعلیٰ معیار کی مصنوعات حاصل کر سکتا ہے لہذا کوسوو پاکستان سے اپنی درآمدات بڑھانے پر توجہ دے۔نسردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آئی سی سی آئی کوسوو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کیلئے تیار ہے جس میں پاکستان کے دیگر بڑے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین براہ راست تعلقات اور کاروباری روابط کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کے لئے کوسو و کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی پاکستان میں کوسوو کی ثقافت کو متعارف کرانے اور دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوسوو کی ایک ثقافتی نمائش کا اہتمام کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبد الرحمن خان، محمد اویس خٹک، عمر حسین، محمد جاوید اقبال، عتیق الرحمن اور دیگر نے بھی پاکستان اور کوسوو کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیںمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نر سنگ کا عالمی دن منایا گیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی
معروف ادیب مظہر کلیم کی برسی 26 مئی کو منائی جائے گی
معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ25 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری