عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اسد خان اچکزئی کی شہادت اے این پی اور پوری پختون قوم کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے، شہریوں کو تحفظ دینا ریاست اور متعلقہ اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے،امیر حیدر خان ہوتی

ہفتہ 27 فروری 2021 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر پر پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اسد خان اچکزئی کی دل اندوہ شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی کی شہادت کا سن کر دلی افسوس ہوا، اسد خان اچکزئی کی ناگہانی شہادت ان کے خاندان کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بھی ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

اسد خان اچکزئی کی گمشدگی اور آج ان کی لاش ملنا بہت سے سوالات کو جنم لیتا ہے، شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اس قسم کے واقعات عوام کا قانون اور آئین سے اعتماد اور یقین کم کرنے کے باعث بن رہے ہیں،ریاست اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور لوگوں میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی اس سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے شک اسد خان اچکزئی کی شہاداے این پی اور پوری پختون قوم کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے لیکن ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں، کسی بھی صورت میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے،تمام کارکنان پرامن رہیں اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں