صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو طلب کرلیا

جمعرات 15 اپریل 2021 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو طلب کرلیا ہے ،صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا ئی ،وزارت کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ کو طلب کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی ،قومی اسمبلی کے لازمی 130 دن پورے کرنے کے لئے اجلاس بلانے کی درخواست دی گئی ہے کیونکہ ابھی تک صرف 60 دن ہی پورے ہوئے ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سمری منظور کر کے صدر کو بھجوائی۔

اجلاس میں حکومتی ایجنڈا زیر بحث آئیگا اور متعدد بلز منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ اجلاس بلائے جانے کی صورت میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والا معاہدہ بھی قومی اسمبلی کے سامنے رکھے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں