قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

جمعہ 16 اپریل 2021 22:02

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے اجنڈے، دورانیے اور کورونا ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں