جعلی اکاونٹس : آصف زرداری ہاؤس اسلام آباد کے ملازم امجد اخلاق کی عبوری ضمانت کیس میں وکیل فاروق ایچ نائیک کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی

منگل 20 اپریل 2021 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے جعلی اکاونٹس میں آصف زرداری ہاؤس اسلام آباد کے ملازم امجد اخلاق کی عبوری ضمانت کیس میں وکیل فاروق ایچ نائیک کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزسماعت کے دوران امجد اخلاق کی جانب فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے، اس موقع پرنیب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیاجس کی نقل وکیل درخواست گزار کو بھی فراہم کردی،فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کی طرف سے جواب پردلائل کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی3 مئی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں