جھنگ سے رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ محبوب سلطان اور صاحب زادہ امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات

ةموجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت، ایم این ایز نے پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کی خدمات کو سراہا

جمعہ 23 اپریل 2021 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) جھنگ سے تحریک انصاف کے ایم این ایز صاحب زادہ محبوب سلطان اور صاحب زادہ امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات،موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی سکینڈل میں مختلف کیسز میں سامنا کرنے والے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی پارٹی ورکروں اور رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز جھنگ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم اینز صاحب زادہ محبوب سلطان اور صاحب زادہ امیر سلطان نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا پارٹی کیلئے جو خدمات جہانگیر ترین نے ادا کی ہے وہ کسی او ر نے نہیں ہماری تمام حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں ایم این ایز نے جہانگیر ترین کو یقین دہانی کرائی وہ اکٹھے مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور جو لوگ پارٹی میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں بے نقاب کرینگے جہانگیر ترین نے حمایت کی یقین دہانی پر ایم این ایز کا شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں