وفاقی پولیس کا کر یک ڈاؤن جا ری،گزشتہ 24گھنٹو ں میں مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث اہم ملزم سمیت 12جر ائم پیشہ عنا صر گرفتار

دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، ما لمسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، مقدما ت درج جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے جا ری کر یک ڈاؤن میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر،

منگل 22 جون 2021 00:10

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وفاقی پولیس کا کر یمنلز کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری،گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث اہم ملزم سمیت 12جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، ما لمسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدما ت درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے زونل ایس پیزکو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر فاروق امجد بٹرنے ایس ڈی پی او صدر سرکل سجا د بخا ر ی کی زیر نگر انی ایس ایچ او عاصم غفا ر، اے ایس آئی حا کم علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤے کا ر لا تے ہو ئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن ندیم احمد ولد عبدلقیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران دو ملزمان عبد اللہ اور شازل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، دوسری جا نب ایس پی رورل زون نوشیروان کی ہد ایت پر ڈی ایس پی رورل زون رخسار مہد ی کی زیر نگر انی تھا نہ سہا لہ کے ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ انسپکٹر مرزا محمد گلفراز معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر371/04 مورخہ بجرم 302ت پ تھانہ سہالہ، مقدمہ نمبر 280/10 مورخہ 28.12.10 بجرم 395 ت پ تھانہ سہالہ، مقدمہ نمبر 196/11 مورخہ 29.7.11 بجرم 392 تھا نہ سہالہ میں اشتہاری مجرم احمد شاہ ولد کمال شاہ سکنہ کوہاٹ کو کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹر یس کرکے گرفتار کرلیا اور مجرم کو مقدمہ نمبر 280/10 بجرم 395 اور مقدمہ نمبر 196/11 بجرم 392 میں شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل حوالات بھجوایا جا رہا ہے، دیگر کا رروائیو ں کے دوران تر نول پولیس ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے دو بچوں کے سا تھ بد فعلی کی کو شش کر نے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ چوری کی واردات میں ملوث پا نچ ملزمان عرب خا ن، عجب خا ن، شمشادخان، عبد الرحمن اور جا وید کو گرفتار کرکے ما لمسروقہ برآمد کرلیا،انڈسٹر یل ایر یا پویس نے ملزم میر واعظ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، رمنا پولیس نے ملزم سعید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آ لہ ضرر چھر ا بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثراور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں