وزیراعظم کاطلعت محمود عرف ٹومو کے انتقال پر دکھ اور فسوس کااظہار

جمعرات 24 جون 2021 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود عرف ٹومو کے انتقال پر دکھ اور فسوس کااظہار کیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں قریبی دوست کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے مرحوم دوست کیلئے لکھا کہ طلعت محمود کو ان کے تمام دوست ہمیشہ یاد کریں گے۔عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طلعت محمود کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں