اسلام آباد، تھا نہ ترنول پولیس ٹیم کی بر وقت کا رر وائی،دس سا لہ ا ور پا نچ بچیوں کو تلا ش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) تھا نہ ترنول پولیس ٹیم نے بر وقت کا رر وائی کرتے ہوئے دس سا لہ ا ور پا نچ بچیوں کو تلا ش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچیوں کے والدین نے بچیوں کو اپنے درمیان پا کر بیحد خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق محمد رفیق نے تھا نہ تر نول پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹیا ں دس سا لہ سمر ا اور پا نچ سالہ نمرا تر نول سے لاپتہ ہو گئیں ہیں، جن کو کافی تلاش کیا ہے لیکن نہ ملی ہیں، اس اطلا ع پر مقامی پولیس نے فوری طور پر گمشدہ بچیو ں کی کی تلاش شروع کردی، ایس پی صدر فاروق امجد بٹر نے ایس ڈی پی او سجاد حیدر بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ترنول اسجد محمود معہ جوانوں کو بچیو ں کو تلاش کر نے کاٹاسک دیا جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں بچیو ں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔

بچیو ں کے والدین نے پولیس کے بروقت ریسپانس پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی آئی جی آ پر یشنزافضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں