ملزم عثمان اور محب بنگشن سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ

اسلام آباد ہائی کور ٹ کا ملزمان کے والدین کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم

منگل 3 اگست 2021 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ای الیون لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کا کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا اور محب بنگش کے والدین کی ملاقات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزاروں کے پاس متبادل فورم ہونے کی وجہ سے درخواست نمٹا دیں ۔ملزم کے والدین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے والدین کی جیل میں ملاقات نہیں کرائی جا رہی جیل میں ملاقات نا کرانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے ہدایات جاری کی کہ آپ متعلقہ مجسٹریٹ کی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں