وفاقی حکومت کابڑی تعداد میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 اگست 2021 00:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وفاقی حکومت نے بڑی تعداد میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزرات صحت کے حکام کے مطابق رواں ماہ 3کروڑ50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ ویکسین کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ویکسینیشن کیلئے بھی عوام کا رش لگ گیا ہے اور گزشتہ روز ملک میں یومیہ ویکسین لگانے کا نیاریکارڈ بن گیا ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں