مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، گھر میں قرنطینہ کرلیا

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر داخلہ برائے احتساب نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی، شہزاد اکبر کے مطابق انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں