اسلام آباد،دریائے کورنگ کو تنگ کرنے ،ہزاروں درخت کاٹنے کا مقدمہ

سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کوتین سال قید، ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنا دی

پیر 20 ستمبر 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے دریائے کورنگ کو تنگ کرنے اور ہزاروں درخت کاٹنے کے مقدمے میں ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کوتین سال قید، ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دریائے کورنگ کو تنگ کرنے اور ہزاروں درخت کاٹنے کا کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری عثمان کوتین سال قیداور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے ایک ارب روپے کے پودے لگانے کا بھی حکم دیا۔بعد ازاںہائوسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری عثمان کوکمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات نے ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا،ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک پر زرعی علاقے میں تباہی مچا کر ماحول کو 3 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں