شازیہ مری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 28 ستمبر 2021 16:27

شازیہ مری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سفارتکار واجد شمس الحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ہم اس دکھ کی گھڑی میں واجد شمس الحسن کے اہلہ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ واجد شمس الحسن کی سفارتکاری اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ واجدشمس الحسن کو جنت الفردوس میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں