صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادکے حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

چیئرمین این ڈی ایم اے کی مزید ایک ہزار ٹینٹ ہرنائی زلزلہ متاثرین کیلئے روانہ کرنے اور زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادجاری رکھنے کی یقین دہانی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ملاقات کی اور ضلع ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے حوالے سے تفصیل ؤسے تبادلہ خیال کیا گیا این ، ڈی ایم ، اے کی جانب سے 7 اکتوبر کو ہولناک زلزلے سے ہونے والے تباہی کے پوراًً بعدہنگامی بنیادوں پر زلزلے سے متاثر ہونے والے متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار کو سراہا چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ایک ہزار ٹینٹ ہرنائی زلزلہ متاثرین کیلئے پوری طورپر روانہ کرنے اور زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادجاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے اسلام آباد چیئرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ دیگرحکام اور مختلف اداروں ، این جی اوز سے ملاقاتیں کرونگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی ہمارا انتخابی حلقے کا حصہ ہے زلزلے متاثر ہونے والے متاثرین کی بحالی چھین سے نہیں رہونگا ہرفورم پر بھرپور انداز میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے جدوجہد کرونگا انہوں نے کہاکہ زلزلے متاثرین سے صرف فوٹو سیشن نہیں بلکہ سب کو عملی کام کرنا چاہے فوٹو سیشن سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات کم نہیں ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے این ڈی ایم اے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امید رکھتے ہے کہ این ڈی ایم اے ریلیف کے کام مکمل ہونے کے بعد پوری طورپر زلزلے سے متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر کیلئے حکمت عملی تیار کرکے اس پر عمل درآمد شروع کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر کی شب زلزلے کے بعد میں ہرنائی پہنچا زلزلے میں شہید ہونے والے شہداء کے نماز جنازوں میں شرکت کی اور لواحقین تعزیت کرنے کے بعد زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر میں کوئٹہ پہنچ کر میں زلزلے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی جانب سے ٹینٹ ، راشن سیمیت دیگر گھریلوں اشیاء ہرنائی روانہ کئے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اب بھی امدادی سامان ہرنائی جارہا ہے اور متاثرین میں تقسیم بھی ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں ایمرجنسی کے نفاذ اور آفت زادہ قرار دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی کی ہے جس کا نوٹیفکشن یا تو جاری ہوچکا ہے یا جلد جاری ہوجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کو یقین دلایا ہے کہ وہ اطمیمنان رکھے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک انکے لئے ہمارے جدوجہد جاری رہے گا اسلام آباد آنے کا مقصد ہرنائی زلزلہ زدگان کے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان سے وفاقی حکومت ودیگر اداروں کو آگا ہ کرنا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں