سپریم کورٹ :لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیرکی تحقیقات کرانے کا حکم

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیرکی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لی ہیں۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی حکم نامے کے باوجود لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول،معاملہ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات سمیت چیف سیکرٹری پنجاب،سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے۔

۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں