پاک سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز، اسلام آباد میں انگور گلی بنائی جائے گی، علی نواز اعوان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:21

اسلام آباد۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ،اسلام آباد میں ایک انگور گلی بنائی جائے گی جو خوبصورتی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی پھل کی ضروریات بھی پورا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاک سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرین اسلام آباد شجرکاری مہم کے تحت ہم نے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں بھرپور شجر کاری مہم چلائی اور سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ریکارڈ تعداد میں پودے لگائے گئے جبکہ جاپانی ٹیکنالوجی پر مبنی 35 میاواکی جنگل بھی شہر کے مختلف سیکٹرز میں لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس میں 1200 پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں، ان پودوں میں ریڈ بلڈ مالٹا، انجیر، فالسہ ، خوبانی، آڑو، سیب، انار، املوک، لیموں اور لیچی شامل  ہیں۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے یو این میں دس ارب درخت سونامی کو سراہا جبکہ سعودی ولی عہد  نے بھی وزیراعظم عمران خان کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف کی ہے۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں