سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا شیڈول جاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ افسران کی تعیناتی اور حدود بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی عمل 7 نومبر سے شروع ہوگا اور گھر گھر تصدیق مشق میں متوفی افراد کو ووٹرز فہرستوں سے نکالا جائے گا۔الیکشن کمیشن آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہیجو کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد متوقع ہیں۔سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں