نیشنل پولیس فاونڈیشن میں شہدا کے بیواؤں کیلئے مختلف پلاٹ غبن ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پرسماعت ملتوی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:29

اسلام آباد۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت نیشنل پولیس فاونڈیشن میں شہدا  کے  بیواؤں کیلئے مختلف پلاٹ غبن ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر نیب کا جواب جمع نہ ہونے پرسماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر نیب کا جواب جمع نہ ہو سکا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو چیلنج کر رکھا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ آرڈیننس کے بعد یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں