پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد کی وفاقی وزیر شیریں مزاری سے ملاقات

ٌپروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر وزیراعظم اور ان کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی اور پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا،وفد نے بل کی تیاری سے منظوری تک ان کی کاوشوں کو سراہا،نیشنل پریس کلب کی دعوت پر ڈاکٹر شیریں مزاری پیر کو ساڑھے دس بجے نیشنل پریس کلب آئیں گی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پی ایف جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی سربراہی میں پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی وفد میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری آصف بشیر چوہدری،نیئر علی،خلیل راجہ،شکیلہ جلیل،بلال ڈار،شہزاد چوہدری،زاہد فاروق ملک،علمدار حسین ودیگر شامل تھے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ ایسی چیزیں نہ لکھیں جس سے انتشار پید ہو ،جو خبر پتہ ہے درست نہیں وہ نہ شائع کی جائے ،حکومت کے وکیل نے یہ بل ڈرافٹ نہیں کیا انہوں نے شکوہ کیا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے پاس ہونے کے حوالے سے،نیوز پیرز میں بل پاس ہونے کی خبر نہیں آئی جو ہمیں اچھا نہیں لگا انہوں نے کہا کہ جو ٹربیونل بنایا جائے گا اس میں نمائندگی صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کو دی جائے گی جبکہ مالکان کی نمائندگی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ انشورنس اور ہیلتھ کی سہولت تمام صحافیوں ملنی چاہیں آپ کے تعاون سے اس کو چلایا جا سکے گا اس بل کے اب رولز بھی جلد بن جائیں گے ،یہ ہماری وزارت میں نہیں آتا لیکن اطلاعات و نشریات کی وزارت سے کہا گیا تو ہم نے اس کی تیاری میں اپنا رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بل پر مالکان کو عمل تو کرنا پڑے گا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کوئی ڈرافٹ ہی نہیں تیار کیاگیا صرف رف سی تجاویز تھیں سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے حوالے سے ہمارے 21 تجاویز کو شامل کر لیا گیا ہے ہم اس بل کی منظوری پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صدر آر آئی یو جے نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ بل میں ایڈیٹر،سب ایڈیٹر، بیوروچیف، کیمرہ مین اورفوٹو گرافرز کو جرنلسٹ کی کیٹگری کی بجائے میڈیا پروفیشنلز میں ڈال گیا جس کی وجہ سے صحافیوں میں تشویش پائی جارہی ہے ،پی آر اے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے بل کے آرٹیکل چھ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ رولز بناتے وقت گیٹگری اور آرٹیکل چھ کے حوالے سے ابہام کو دور کر دیا جائے گا وفد نے بل کی تیاری سے لیکر منظوری تک ڈاکٹر شیریں مزاری کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ایوان صدر میں بل کی منظوری کے حوالے سے تقریب میں ہمیں دعوت ہی نہیں دی گئی نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو پریس کلب میں آنے کی دعوت دی انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کے روز صبح دس بجے پریس کلب آئیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں