منی بجٹ تیاری کے مراحل میں تیاری کے بعد کابینہ اور پھر پارلیمان میں پیش ہوگا

سعودی عرب سی3ارب ڈالرکا قرضہ آچکا،۔ سیکرٹری خزانہ …… کمیٹی نے مشیرخزانہ کی عدم موجودگی کے باعث منی بجٹ اورسعودی قرضہ کی شرائط پربحث موخرکردی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:48

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) منی بجٹ تیاری کے مراحل میں تیاری کے بعد کابینہ اور پھر پارلیمان میں پیش ہوگا ، سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں بتایاہے کہ سعودی عرب سی3ارب ڈالرکا قرضہ آچکا جبکہ کمیٹی نے مشیرخزانہ کی عدم موجودگی کے باعث منی بجٹ اورسعودی قرضہ کی شرائط پربحث موخرکردی ۔

بدھ کو سینٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سعودی عرب سی3ارب ڈالرقرض کی شرائط سے متعلق بحث ہوئی ، نئے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے بتایاکہ سعودی عرب سی3ارب ڈالرکا قرضہ آچکا ہے تاہم لئے گئے قرض کی شرائط کا علم نہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ شرائط کا معلوم کرنا ہے مشیرخزانہ سے بریفنگ لیںگے ،کمیٹی نے مشیرخزانہ کی عدم موجودگی کے باعث ایجنڈا موخرکردیا،سیکرٹری خزانہ نے بتایاکہ منی بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے کابینہ کے بعد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ منی بجٹ تیارہوجانے پربات کرنیکاکیا فائدہ دوران اجلاس سینٹرشیری رحمان اورسینیٹرفیصل رحمان میں تلخ کلامی بھی ہوئی شیری رحمان نے آئی ایم ایف شرائط اورحکومتی معاشی پالیسی پر تنقید کی تو سینیٹر فیصل رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے تک بات کرنا مناسب نہیں ،سیاسی بیانات دینے سے گریزکیا جائے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے منی بجٹ میں میک اپ کا سامان بھی مہنگا ہونے کا تذکرہ کیاتوشیری رحمان غصہ میں آگئیں اور کہاکہ چیئرمین کے ریمارکس صنفی امتیازپیدا کررہے ہیں معذرت تک اجلاس میں شریک نہیں کرینگی ،شیری رحمان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا کمیٹی نے منی بجٹ پربھی بریفنگ موخرکردی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں