نئے آئی جی سلام آباد محمد احسن یونس نے عہدے کا چارج شہدائ کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) شہر اقتدار کے نئے آئی جی محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہدائ کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہداء کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا انھوں نے شہدائ کی فیملیز کو کہا کہ میں جو آج اس عہدہ پر پہنچا ہوں وہ آپ کی دعاوں کی بدولت ہے، مجھ سمیت اسلام آباد پولیس کا ہر افسر آپ کا خادم ہے، آپ کے بچوں کا خیال رکھنا ہمارا بنیادی فرض ہے آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کا ہر غم ہمارا غم ہے۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس افسران ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ آخر میں آئی جی اسلام آباد نے شہدائ کی فیملیز کے ساتھ اپنا ذاتی موبائل نمبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی وقت ہماری ضرورت ہوتو مجھے بلاجھجک فون کر سکتے ہیں، آپ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔مزید انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں