اسلام آباد،معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے خنجر کے وار کر کے وقار نامی شخص کو زخمی کر دیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے خنجر کے وار کر کے وقار نامی شخص کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزم تاحال فرار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی 8/1 میں یاسر نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے مدعی وقار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ملزم تاحال فرار ہے اس مقدمے کے تفتیشی سب انسپکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں