تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں، نور عالم خان

جمعرات 20 جنوری 2022 00:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا انہیں انکی کوئی فکر نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں،پاکستان زندہ باد۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں