ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں سرگرمِ عمل

منگل 24 مئی 2022 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پی اے ایف بیس، نور خان میں آمد کے بعد کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں سرگرمِ عمل ہو گیا۔ترجمان پا ک فضائیہ کے مطابق ایرانی آئی ایل۔76 طیارے جو دنیا کے سب سے بڑے فائر فائٹر طیاروں میں سے ایک ہے کی امدادی کارروائیوں میں شمولیت بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات میں فرنٹ لائن رسپانس دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین خوشگوار تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک قدرتی ٓافات میں ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔شیرانی کے جنگلات میں آگ ایک ہفتہ قبل آسمانی بجلی گرنے کے بعد شروع ہوئی جس نے پہاڑی سلسلے میں موجود سینکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے متاثرہ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگلات کا سلسلہ بھی شامل ہے جو بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبوں کوآپس میں ملاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں