وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ سے محمد خان لہڑی اور عبدالفتح بنگر کی ملاقات

منگل 24 مئی 2022 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ سے بلوچستان کے صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی اور سیکرٹری آبپاشی بلوچستان عبدالفتح بنگر نے منگل کوان سے ملاقات کی اور پانی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آبی وسائل نے اس موقع پر کہا کہ دریائوں میں پانی کی صورت حال بہتر ہوتے ہی بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو پانی کا مکمل حصہ دستیاب ہوگا اور پانی کی تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی، بد دیانتی اور چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کم بارشوں اور موسمی تغیر کی وجہ سے پانی کا بہائو انتہائی کم ہے ۔مگر امید ہے یہ صورت حال جلد ہی بہتر ہو جائے گی اور ہم پانی کی قلت سے نکل آئیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے زرعی اور ڈیری پیداوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ پانی کی صورت حال جلد از جلد بہتر ہو جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں