سعودی عرب واقعہ پرشیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

جمعرات 26 مئی 2022 23:33

سعودی عرب واقعہ پرشیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے سعودی عرب واقعہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران ریکارڈ کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں حافظ احتشام کی جانب سے دائر مذکورہ درخواست خارج کرنے کا حکم سنادیا۔واضع رہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے دوران سماعت اعلی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ ایک واقعہ کی ایک ایف آئی آر ہی درج ہوسکتی ہے اور مذکورہ واقعہ کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں