ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ

پیر 29 مئی 2023 14:09

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 650ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.48فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 1.82فیصد رہی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں