پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

پیر 5 جون 2023 22:53

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔عدالت نے سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹر نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو وکیل اسد عمر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آج ہی اس کے دلائل مکمل کر دوں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کی سماعت کی۔جج طاہر عباس سِپرا کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر تو آئے ہی نہیں۔لہٰذا دلائل کے لئے اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔پراسیکیوٹر والدہ کی وفات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں