کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی

پیر 18 مارچ 2024 23:06

کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبران نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر تفصیلی مشاورت کی، ذرائع کور کمیٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلائ نے تمام کیسز کے حوالے سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی ویڈیو لنک کے زریعے کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے باز رہنے کی ہدایت کی، پارٹی کے ممبران کا ایسا بیان پارٹی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے،شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو ائندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی،حالیہ [متنازع بیان پر شیر افضل مروت نے ممبران سے معزرت کر لی۔

(جاری ہے)

آئندہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔جلسے کیلئے تین جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں۔

تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ NA46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بانی چئیرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں