کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکام اپنے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاکس کو نیلام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، یہ خدشات ہیں کہ مقبوضہ علاقے سے باہر کی کارپوریشنوں کو کشمیری عوام کے اس قیمتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ قابض حکام کی طرف سے کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو اس کے قدرتی وسائل سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا اپنے وطن کی دولت پر سب سے زیادہ حق ہے جس میں لیتھیم جیسی قیمتی دھات بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے استحصالی منصوبوں کو ترک کرے اور اپنی زمین اور قدرتی وسائل پر کشمیریوں کے حق کا احترام کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں