پشاور، پی ٹی آئی کے فضل الہی کو پولیس لائنز داخل ہونے سے روک دیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی کو پولیس لائنز پشاور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

فضل الٰہی نے پولیس لائنز گیٹ پر ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فضل الٰہی نے کہا کہ پولیس لائنز کے باہر کھڑے ہیں، ہمیں کہا گیا کہ اندر نہیں جانا۔فضل الٰہی نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ کیا ایم پی اے اندر نہیں جا سکتا پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ وی آئی پی پروگرام ہے، کسی افسر سے اپائنمنٹ لے کر آئے ہو۔فضل الٰہی نے کہا کہ وزیرِ اعلی صاحب یہ ہماری حالت ہے، ہم کیا کریں، خودکشی کریں اللہ رسول کا واسطہ ہے، ہمیں اتنا نہ گرائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں