گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں