یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی کا انتباہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلباء اور والدین کو متنبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ہے لہٰذا یونیورسٹی یا اس کے کسی ذیلی کیمپس/ ملحقہ کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اسے کسی بھی سطح پر کسی بھی طریقے سے رسمی تعلیم دینے کی اجازت دی تھی۔

ایچ ای سی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ڈگریوں/ٹرانسکرپٹس کو تسلیم/ توثیق نہیں کرے گا لہذا والدین اور طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ یونیورسٹی یا اس کے کسی ذیلی کیمپس/ ملحقہ کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں/ ذیلی کیمپسزکی مزید تفصیلات کے لئے https:// www.hec.gov.pk/ site/ Accreditation وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں