سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
جمعرات 28 مارچ 2024 23:30
(جاری ہے)
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے روز 27 مارچ 2024ء کو چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی اور اس کے بعد سی جے پی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلام آباد میں موجود پاکستان بار کے سینئر ترین ممبر سے بھی ملاقات کی۔
مزید یہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام ججز کا فل کورٹ اجلاس اسی دن شام 4 بجے چیف جسٹس کی سربراہی میں بلایا گیا۔ فل کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے بھیجے گئے خط میں اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا۔ فل کورٹ کے ارکان کی اکثریت میں اتفاق رائے پیدا ہوا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چیف جسٹس وزیراعظم پاکستان سے مذکورہ خط میں اٹھائے گئے مسائل پر ملاقات کر سکتے ہیں اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ (آج) جمعرات 28 مارچ 2024ء کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس، سینئر ترین جج اور رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ ججز کے معاملات اور عدالتی کام میں ایگزیکٹو کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ انہوں نے اور سینئر ترین جج نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی ایک بنیادی ستون ہے جو قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کو برقرار رکھتا ہے۔ مزید برآں اجلاس کے دوران پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت ایک انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس کی سربراہی کسی ریٹائرڈ جج کو دی جائے جو اس معاملہ کی انکوائری کرے۔ وزیراعظم نے عہد کیا کہ مذکورہ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج کے خیالات کی مکمل تائید کی اور انہیں مزید یقین دلایا کہ وہ آزاد عدلیہ کو یقینی بنانے کے لیے دیگر مناسب اقدامات کریں گے جس میں متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرنا اور از خود نوٹس کیس 7/2017 (فیض آباد دھرنا فیصلہ) کے پیراگراف 53 کے مطابق قانون سازی شروع کرنا شامل ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے اس کے بعد گزشتہ ملاقات کے تسلسل میں چیف جسٹس نے دوبارہ فل کورٹ میٹنگ بلائی اور ججز کو وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری ..
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ