پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ سے متعلق سیمینار (کل ) منعقد ہو گا

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کے آغاز کے موقع پر (کل ) جمعرات کو سیمینار منعقد ہو گا، سینیٹر مشاہد حسین سید سیمینار کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے سابق سیکرٹری خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود، افریقی کور کے ڈین اور مراکش کے سفیر محمد کارمون، پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ، کینیا کی ہائی کمشنر میری نیامبورا کامائو اور نائیجیریا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) محمد طیب اعظم کے علاوہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر آفتاب حسن اور افریقی یونین میں پاکستان کے سفیر عاطف شریف میاں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری بھی خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں