واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

منگل 30 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 20 ہزار900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 9 ہزار500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ9 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار800 کیوسک اور اخراج18 ہزارکیوسک، دریائےچناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 400کیوسک اور اخراج 34 ہزار900 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1457.55 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.367 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1153.70 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.930 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ ہے۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں