وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

بدھ 17 اپریل 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےبنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں بنگلہ دیشی ہائ کمیشن کے ارکان ،سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیشتر امور میں معاونت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین بلو اکانومی میں باہمی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے بیشتر مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک مشترکہ مربوط معاونت سے ترقی و خوشحالی کے ممکنہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پربنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے بھی باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔تقریب میں موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں