ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان، برآمد کنندگان کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترامیم منظور

منگل 30 اپریل 2024 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی، جو ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ کا اجرا میں اہم پیش رفت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ جاری ہوسکیں گے۔وزیراعظم نے 26 مارچ کو ایوارڈ کی تقریب میں آفیشل پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور وزارت داخلہ کی تجویز پر کابینہ کمیٹی نے پاسپورٹ رولز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں