وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
جمعرات 18 اپریل 2024 14:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تیزی سے اور بے قابو اربنائزیشن کی وجہ سے بڑے شہروں میں کچی آبادیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی پالیسی میں ان کچی آبادیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ کوئی بچہ سکول میں داخلے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نےاس بات کو سراہا کہ برطانیہ سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام سٹیک ہولڈرز خصوصاً عطیہ دہندگان کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام کوششوں کو منظم اور مربوط کیا جا سکے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان قدیم ترین شراکت دار ہیں اور 1947 سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا کو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گوگل ایجوکیشن تعلیم تک رسائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر اور وزیر تعلیم نےتعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزارت تعلیم ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے جو ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرے گی اور اس کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام ڈونرز اور این جی اوز انفراد ی طور پر اور علیحدہ علیحدہ شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک پلیٹ فارم پاکستان کے تعلیمی شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ کر سکے۔\932اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ ..
سپیکر قومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ..
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا ..
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی ..
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
2700 ارب روپے کے محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا