اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لیڈی ہیڈکنسٹیبل روبینہ شہباز کوگزشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ترجمان کے مطابق روبینہ شہباز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سر میں شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں