قومی اسمبلی نے ایوان کی فنانس کمیٹی کے قیام کے حوالے سے تحریک کی منظوری دیدی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قومی اسمبلی نے ایوان کی فنانس کمیٹی کے قیام کے حوالے سے تحریک کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اس ایوان کی فنانس کمیٹی کے قیام کی منظوری دی جائے اور اس میں ردوبدل کا اختیار سپیکر کو تفویض کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں