کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 10مئی تک درخواستیں طلب

جمعرات 2 مئی 2024 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن ‘‘میں شرکت کے لئے 10مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی کے ایکسپو سنٹر میں 22تا24اکتوبر تک منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

نمائش میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات جن ہوم ٹیکسٹایل ، کارپیٹ ، فٹ وئیر ، دستانے ، لیدر گارمنٹس ، سپورٹس وئیر ، آٹی سلوشن ، ٹینٹ ، ٹیکسٹائل مشینری ، تولیے ، سوتی دھاگہ ، ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں