سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
ہم بطور سیاسی جماعت، میں بطور سیاسی کارکن تحریک انصاف کے ساتھ بھی مذکرات کے لیے تیار ہیں اگر دوسرافریق سنجیدہ ہوتو. وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور کی نجی ٹی وی سے گفتگو
میاں محمد ندیم جمعرات 2 مئی 2024 16:43
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی معاملات سے متعلق مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) کا دیگر سیاسی جماعتوں خاص طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا ارادہ ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ہم بطور سیاسی جماعت، میں بطور سیاسی کارکن اب اسے ٹھیک سمجھتا ہوں، ملک کو درپیش سیاسی صورتحال کا حل یہ ہے کہ مذکرات کیے جائیں نواز شریف کی اکتوبر میں کی گئی ایک تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وزر دے کر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم ایک ساتھ نہیں بیٹھتے، ہم مکمل طور پر ملک سے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے اور معاشی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے.
وزیرا عظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پہلے بھی بات چیت ہوتی رہی تھی اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک دن وہ اس کے حق میں بیان دیتے ہیں اور اگلے دن ان کا کوئی دوسرا رہنما اس کے برعکس بیان دیتا ہے، اگر اس طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، تو با کل یہ مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہو سکتے ہیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی جانب سے اعلان کردہ آج سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے حوالے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ سابقہ اتحادی سے ”سختی“ کے ساتھ نہیں نمٹا جائے گا انہوں نے اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اتحادی تھے کہا کہ کوئی سخت کارروائی کی جائے گی، نہ ایسا کرنے کا کوئی ادارہ تھا. رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہوئے جب اس کے راہنماﺅں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے تھے اور انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا تھا انہوں نے کہا کہ لہذا ہم ضرور ان سے بات کریں گے، پہلے بھی بات چیت کی گئی تھی، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ان کے ساتھ ذاتی رابطے ہیں یہ بیان کرتے ہوئے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) کے ساتھ ”شفقت کا رشتہ“ ہے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کی شکایات کو سمجھنے کی کوشش کرے گی اور انہیں بھی اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کرے گی. انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا اور کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے معاملہ مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہوخیبر پختونخوا میں گورنر رول کے امکان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اس وقت میں اس آپشن کو مسترد کروں گا تاکہ معاملات بہتری کی جانب آگے بڑھیں. رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت معاملے کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گی جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کا بطور مشیر تقررکسی کے لیے پیغام تھا رہنما مسلم لیگ (ن) نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنا ٹیم ورک اور اجتماعی ذمے داری ہے رانا ثنااللہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملک کی معیشت، سیکورٹی اور دیگر معاملات کے حوالے سے بطور وزیر اعظم ذمےداریوں کی انجام دہی میں جہاں تک ممکن ہو بھرپور معاونت کرنے کے عزم کا اظہار کیا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا،یوسف رضا گیلانی
ہم نے سم بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا،عدالت
عمران خان کی تصویر لیک کا معاملہ، سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
نادرا میں ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،محسن نقوی
پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے ..
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس، بلوچستان میں اقتصادی ترقی اور علاقائی ترقی ..
ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہے، مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات حل کئے جانے چاہئیں، سید ..
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
پی ٹی اے کا پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے آن لائسنسڈ آر ایل اے این آپریشنز (وائی فائی 6 ای) کا افتتاح
پی آر ایس کے موضوع پر سیٹرک کا تین روزہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نے سم بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا،عدالت
-
عمران خان کی تصویر لیک کا معاملہ، سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
-
قانون میں کہاں لکھا ہے چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
-
یہ وردی نہیں قومی خدمت ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے،مریم نواز
-
ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون پر عمل ہو،مولانا فضل الرحمان
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
-
کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان