طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر

قومی ایئرلائن پی ائی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا. ترجمان پی آئی اے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 مئی 2024 16:17

طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی۔2024 ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ائی اے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہے.

(جاری ہے)

قومی ایئرلائن پی ائی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا بیان میں کہا گیا کہ قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے. قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی پیش آنے والی مشکلات کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تھا، طوفانی بارش کے باعث ایئرپورٹس اور اماراتی ایئرلائنز کا نظام شدید متاثر ہوگیا تھاسینکڑوں عالمی پروازیں بھی متاثر ہو گئی تھیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں